(ایجنسیز)
مصر میں برطرف صدر محمد مرسی کے حامیوں سمیت دیگر قیدیوں نے جیل میں غیر انسانی سلوک کے باعث بھوک ہڑتال کردی۔
مصر میں فوجی حکومت کیجانب سے اخوان المسلمین کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد گرفتار ہونے والے ہزاروں کارکنان سمیت جیل میں قید
چار سو سے زائد قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر دی۔
قیدیوں کا کہنا ہے کہ جیل میں گنجائش سے زیادہ افراد کو رکھا جارہا ہے جبکہ نامناسب خوارک اور قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرنے سے محروم کیا جارہا ہے، بھوک ہڑتال کرنے والے افراد میں اخوان المسلمین کے اہم رہنما بھی شامل ہیں۔